Shan E Nabi
Shan E Nabi

ظالم کو اپنا پیر بنانے نہیں گیا/Zalim Ko Apna Peer Banane Nahi Gaya Lyrics In Urdu
Written By
بانٹیں: Share Share Share More

...

عنوان : Zalim Ko Apna Peer Banane Nahi Gaya

قسم : Naat Lyrics ,

مصنف/گیتکار : Shamim Faizi ,

نعت خوان/ فنکار : Shamim Faizi ,

پوسٹ کیا گیا : 28 Jul, 2023

بار دیکھا گیا : 60

play_arrow یوٹیوب پر دیکھیں downloadآڈیو/ویڈیو میں ڈاؤن لوڈ کریں

translate لیرکس (بول) کی زبان منتخب کریں:

ظالم کو اپنا پیر بنانے نہیں گیا
میرا حسین ہاتھ ملانے نہیں گیا

لاکھوں سلام فاطمہ زہرہ کے لال پر
سجدہ بچایا سر کو بچانے نہیں گیا

سینے پے تیر کھا کے بچایا ہے دین کو
میرا حسین پیٹھ دکھانے نہیں گیا

چلّو میں لے کے نہر کو پانی پلا دیا
عبّاس اپنی پیاس بھجانے نہیں گیا

ظالم کو اپنا پیر بنانے نہیں گیا
میرا حسین ہاتھ ملانے نہیں گیا

اصغر یہ جانتے تھے بچانا ہے دین کو
یہ بات ان کو کوئی بتانے نہیں گیا 

ظالم کو اپنا پیر بنانے نہیں گیا
میرا حسین ہاتھ ملانے نہیں گیا