عنوان : Lab Pe Aati Hai Dua Ban Ke Tamanna Meri
قسم : Nazm Lyrics ,
مصنف/گیتکار : Allama Iqbal ,
نعت خوان/ فنکار : Khadija Fatima , Talha Qadri ,
پوسٹ کیا گیا : 08 May, 2022
بار دیکھا گیا : 564
ڈاؤن لوڈز : 30
translate لیرکس (بول) کی زبان منتخب کریں:
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا ميری
زندگی شمع کی صورت ہو خدايا ميری
دُور دنيا کا مرے دم سے اندھيرا ہو جائے
ہر جگہ ميرے چمکنے سے اُجالا ہو جائے
ہو میرے دم سے يونہی ميرے وطن کی زينت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زينت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت يا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت يا رب
ہو مرا کام غريبوں کی حمايت کرنا
دردمندوں سے ضعيفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مُجھ کو
نيک جو راہ ہو اسی رہ پہ چلانا مجھ کو
Updated On: 19 Sep, 2023