Shan E Nabi
Shan E Nabi

آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ/Aankho Ka Tara Naam-e-muhammad Lyrics In Urdu
Written By
بانٹیں: Share Share Share More

...

عنوان : Aankho Ka Tara Naam-e-muhammad

قسم : Naat Lyrics ,

مصنف/گیتکار : Maulana Jameel Ur Rehman Qadri Rehmatullah Alaih ,

نعت خوان/ فنکار : Various/Unknown ,

پوسٹ کیا گیا : 10 Jun, 2023

بار دیکھا گیا : 140

translate لیرکس (بول) کی زبان منتخب کریں:

آنکھوں کا تارا نامِ محمد  ﷺ
دل کا اُجالا نامِ محمد  ﷺ

اللّٰہُ اّکْبَرْ رَبُّ العُلا نے
ہر شے پے لکھا نامِ محمد  ﷺ

ہے یوں تو کثرت سے نام لیکن
سب سے ہے پیارا نامِ محمد  ﷺ

دولت جو چاہو دونوں جہاں کی
کرلو وظیفہ نامِ محمد  ﷺ

شایدا نہ کیوں ہو اس پر مسلماں
رب کو ہے پیارا نامِ محمد  ﷺ

اللہ والا دم میں بنا دے
اللہ والا نامِ محمد  ﷺ

صَلِِّ عَلٰی کا سہرا سجا کر
دولہا بنایا نامِ محمد  ﷺ

نوح و خلیل و موسٰی و عیسٰ
سب کا ہے آقا نامِ محمد  ﷺ

سارے چمن میں لاکھوں گلوں میں
گل ہے ہزارہ نامِ محمد  ﷺ

پائی مرادیں دونوں جہاں کی
جسنے پُکارا نامِ محمد  ﷺ

دونوں جہاں میں دنیا و دیں میں
ہے ایک وسیلہ نامِ محمد  ﷺ

مومن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پر
دل پر ہی کندہ نامِ محمد  ﷺ

رکھو لحد میں جس دم عزیزو
مجھ کو سنانا نامِ محمد  ﷺ

پڑھتی دورودیں دوڑی کی حوریں
لاشا جو لگا نامِ محمد  ﷺ

روزِ قیامت میزان و پل پر
دیگہ سہارا نامِ محمد  ﷺ

پچھیگا مولا لایا ہے کیا کیا
میں یہ کہونگا نامِ محمد  ﷺ

غم کی گھٹائیں چھائی ہے سر پر
کر دے اشارہ نامِ محمد  ﷺ

رنج و علم میں ہے نام لیوا
کر دے اشارہ نامِ محمد  ﷺ

بیڑا تباہی میں آ گیا ہے
دے دے سہارہ نامِ محمد  ﷺ

زخمی جگر پر مجروح دل پر
مرہم لگا جا نامِ محمد  ﷺ

دل میں عداوت خر کے بھاری ہے
نجدی نہ لگا نامِ محمد  ﷺ


اپنے رضا کے قربان جاؤں
جسنے سکھایا نامِ محمد  ﷺ

آنکھوں میں آکر دل میں سما کر
رنگت رچا جا نامِ محمد  ﷺ

اپنے جمیلِ رضوی کے دل میں 
آ جا سما جا نامِ محمد  ﷺ